نانبائی ایسوسی ایشن کی کاوشیں‘پنجاب میں فائن آٹے کی قیمت کم

158

راولپنڈی ( آن لائن ) نانبائی ایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کی تنظیموں سے مشاورت کے بعد مطالبات منظور ی کی دیتے ہوئے فائن آٹے کی قیمت کم کر دی جس کے مطابق فائن84 کلو کی بوری 4100 روپے جبکہ آٹا20 کے جی808 روپے تندوروں پر پہنچایا جائے گا۔ قبل ازیں نانبائی ایسوسی ایشن، پنجاب، کے پی کے، راولپنڈی، اسلام آباد کے نانبائیوں نے16 نومبر کو شٹر ڈائون ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، کامیاب مذاکرات پر ہم حکومت پنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین، فلور مل ایسوسی ایشن آل پنجاب کے صدر میاں ریاض اور تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے حکومت پنجاب سے کامیاب مذکرات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران قریشی، الطاف قریشی،گل خان ،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں حکومت پنجاب ،پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ ، نانبائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی سینئر نائب صدر سردار مشتاق، دوئم جہانزیب عباسی،نائب صدور سرفراز عباسی ،الطاف قریشی،،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور کے صدر آفتاب گل ،وائس چیئرمین میر داد خان، وحید عباسی،فلور مل ایسوسی ایشن آل پنجاب کے صدر میاں ریاض، کے! درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہونے کے بعد آٹے اور فائن کے ریٹ کم کر دیے گئے۔ انہوںنے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کامیاب مذکرات کرنے پر تمام تنظیموں کے عہداران کے شکر گزار ہیں ہم جناب جہانگیر ترین کے ممنون ہیں کہ انہوںنے ذاتی دلچسپی لی اور ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی ہمارے مسائل حل کروانے میں اپنا کر دار ادا کریں گے۔