فضائی آلودگی والےشہروں کی فہرست میں کراچی کا چوتھے نمبر

687

کراچی فضائی آلودگی کےباعث آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا کو صاف رکھنےوالی سمندری ہوائیں موسم سرما میں معطل ہوجاتی ہیں  اور شمال مشرق کی صحرائی ہوائیں کراچی کی فضا گرد آلود کرنے کا باعث بن رہی ہیں ،کراچی میں عام طورپر حد نگاہ 4 سے 6 کلومیٹر رہتی ہے لیکن فضا گرد آلود ہونے کے باعث حد نگاہ صرف  3کلومیٹر ہے۔

دوسری جانب ائیرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہےکہ ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی آج کا چوتھا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ دلی پہلے نمبر پر، لاہوردوسرے اور تاشقندتیسرے نمبر پر ہے۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس کا کہناہے کہ  شہر میں مٹی کے ذرات،گاڑیوں، فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے،جس سے فضائی آلودگی 177درجے سے زیادہ ہے جبکہ 150سے 300 انڈیکس تک فضائی آلودگی انتہائی مضرصحت ہوتی ہے۔

دوسری جانب کراچی کی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ آلودگی کے صحت پر مضر اثرات ہوسکتے ہیں لہٰذا آنکھوں میں تکلیف، الرجی اور دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہوگی۔

ماہرین صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں اور آنکھوں کو بارباردھوئیں جبکہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔