کوئٹہ دھماکےمیں 2سیکورٹی اہلکار شہید، 5زخمی

248

کوئٹہ کے علاقےخیزئی چو میں دھماکےکے نتیجے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ5 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئےجن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورامدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ9کلو دھماکہ خیزموادموٹر سائیکل میں نصب تھا ۔