اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

118

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے علاقوں پشار ،سوات، لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر، چترال، ایبٹ آباد، مالاکنڈ ڈویژن اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر4.0 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 96 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔