القر آن

83

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
دوسرے روز وہ (موسیٰ ؑ) صبح سویرے ڈرتا اور ہر طرف سے خطرہ بھانپتا ہوا شہر میں جا رہا تھا کہ یکایک کیا دیکھتا ہے کہ وہی شخص جس نے کل اسے مدد کے لیے پکارا تھا آج پھر اسے پکار رہا ہے۔ موسیٰ ؑ نے کہا ’’تو تو بڑا ہی بہکا ہوا آدمی ہے‘‘۔ پھر جب موسیٰ ؑ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کرے تو وہ پکار اٹھا ’’اے موسیٰ ؑ، کیا آج تو مجھے اسی طرح قتل کرنے لگا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کر چکا ہے‘‘؟
(القصص: 18-19)