پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کا بھتاخور گروپ ملوث نکلا

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں گزشتہ دنوں عزیز آباد میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے بھتا خور گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے غلام پٹنی گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔آصف چکلی کے قتل سے ایک روز قبل غلام پٹنی گروپ کی جانب سے بھتے کی دھمکیاں ملی تھیں۔غلام پٹنی اس سے قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھاجہاں سے وہ جرائم کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔آصف چکلی پر حملے میں ملوث غلام پٹنی گروپ کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ پٹنی گروپ بھتے نہ دینے پر اشتیاق گنجا سمیت دیگر بکیز کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔