پی ایم ڈی سی پر صدارتی شبِ خون مارا گیا ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

771

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی پر صدارتی شب خون مارا گیا ہے۔

مشتاق احمد خان نے صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے حکومت سے پی ایم ڈی سی ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ “دوست ہے کہ ایوانِ صدر کو آرڈیننس فیکٹری کہا جا رہا ہے”۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجوہ حکومت نے ایک سال کے دوران 11 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، اس سال ایک ارب کا خسارہ ہوگیا ہے جس پر اسٹیٹ بینک چیخ رہا ہے۔

مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ اب ایک ارب ڈالر میں صرف دو ٹماٹر آتے ہیں لہٰذا ٹماٹر کو پاکستان کی کرنسی قرار دیا جائے اس سے ہماری کرنسی مضبوظ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر ایک فراڈ تھا۔