کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام 16 نومبرکو ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے فیملی پکنک کا اہتمام،

1264

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام 16 نومبر بروز ہفتہ ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے اے اے جوائے لینڈ کے تعاؤن سے الہ دین پارک میں ایک روزہ فیملی پکنک کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے تمام جھولے اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائے گی،پکنک صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک الہ دین پارک گلشن اقبال میں منعقد ہو گی۔رائیڈز صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک جبکہ طعام اور لکی ڈرا 2بجے سے 3بجے تک ہوگی۔پکنک میں کراچی پریس کلب کے ارکان اور انکے اہل خانہ شرکت کر سکتے ہیں،

پکنک میں شرکت کے لیے ارکان وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور آلہ دین پارک انتظامیہ کے قانون و ضوابط پر عمل درآمد ہر ایک ارکان پر لازم ہے۔ الہ دین پارک میں منعقدہ پکنک میں آنے کے لیے ارکان کو براہ راست آلہ دین پارک گلشن اقبال صبح 10 بجے تک پہنچنا ہوگا جبکہ واپسی سہ پہر 3 بجے ہو گی۔