نواز شریف کی صحت پر سیا ست  نہیں ہونی چاہیے،فردوس عاشق اعوان

383

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست کے بجائے (ن) لیگ ضمانتی بانڈجمع کروا کر نواز شریف کا علاج کروائے۔

وزیر اطلاعات ومعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم  نوازشریف کی صحت حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، نوازشریف کامعاملہ انسانی ہمدردی کاہے، سیاسی پنجہ بازی جاری ہے مگر نوازشریف کی صحت پرسمجھوتہ نہیں ہوناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کی صحت پرسیاست کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے سیاست پرانسانیت کو فوقیت دیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہیں کرنی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں لیگی وزرا پرویزمشرف کے کیس پر سیاسی بیانات دیتے رہے ہیں، پرویزمشرف سزا یافتہ نہیں تھے پھر بھی بیان بازی کی گئی، سزا یافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا، تاثر دیا جارہا ہے انڈیمنٹی بانڈز سیاسی مقصدکے لیے ہے، انڈیمنٹی بانڈز نقد کی صورت میں نہیں مانگا گیا۔

معاون خصو صی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےقدم کومسلم لیگی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے تمسخر اڑاتے ہیں ، ن لیگی رہنما روز بیانات دے رہے ہیں ایئر ایمبولنس چل پڑی ہے،ن لیگ بانڈز جمع کروائے اور نوازشریف کو علاج کے لئے لے جائے، لیگی رہنما نوازشریف کی صحت پر چوکے چھکے نہ لگائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان  کے بارے میں کہا کہ مذہبی اورروحانی پیشوااسلام آبادسےہجرت کرگئےہیں اور مولانا فضل الرحمان کا پلان بی پلان اے کی طر ح فلاپ ہوگا۔