القرآن

82

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(موسیٰ ؑ کی قوم کے آدمی نے مدد کے لیے پکارا تو) موسیٰ ؑ نے (دوسری قوم کے فرد کو) ایک گھونسا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا۔ (یہ حرکت سر زد ہوتے ہی) موسیٰ ؑ نے کہا ’’یہ شیطان کی کار فرمائی ہے، وہ سخت دشمن اور کھلا گمراہ کن ہے‘‘۔ پھر وہ کہنے لگا ’’اے میرے رب، میں نے اپنے نفس پر ظلم کر ڈالا، میری مغفرت فرما دے‘‘۔ چنانچہ اللہ نے اس کی مغفرت فرما دی، وہ غفور رحیم ہے۔ موسیٰ ؑ نے عہد کیا کہ ’’اے میرے رب، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے اس کے بعد میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا‘‘۔
(القصص: 15-17)