آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

146

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔