دنیا بھر میں 89.1 فیصد دہشت گرد کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں : فرانسیسی رپورٹ

430

پیرس : فرانس میں تحقیقی مطالعے پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا 90 فیصد  شکار مسلمان  ممالک ہوئے  ہیں.

پیرس حملوں کے چھ برس مکمل ہونے پر رواں ہفتے کے آغاز میں “پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن” کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 89.1% دہشت گردانہ  کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں اور اس کا شکار ہونے والے مجموعی افراد میں سے 91.2 فیصد  مسلمان ہیں۔

تحقیقی مطالعے پر مشتمل رپورٹ میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019 تک دنیا بھر میں دہشت گردی کی 33769 کارروائیاں ہوئی ،ان میں 167096 افراد ہلاک اور 151431 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے یورپ میں کی جانے والی کارروائیوں میں سے 54 فیصد فرانس میں ہوئیں۔