پاکستان اورآسٹریلیا اے کے درمیان سہ روزہ میچ ڈرا

388

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ کےآخری دن پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی ناکام رہے اور 1 رن بنا کر نی سر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،حارث سہیل بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور4 رنز بنا کر چلتے بنے،اس دوران قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئےاسکور کو آگے بڑھایااور اپنی نصف سنچریزمکمل کی۔

شان مسعود 65رنز بنا کر ہیڈ کی گیند پر میری ڈتھ کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعدکپتان اظہر علی نے152 رنز 3 آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی،افتخار احمد 99 گیندوں پر 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کینگروز کیجانب سے دوسری اننگز کا آغاز جوئےبرنز اور ہیرس نے کیا،دونوں نے نہایت پر اعتماد سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 7 اوورز میں 17 کے مجموعی سکور پر جوئے برنز شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر عابد علی کو کیچ دے بیٹھے،انہوں نے 11 رنز کی باری کھیلی۔

بیٹسمین عثمان خواجہ نے ہیرس کیساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا، 62 رنز پر قومی ٹیم کے ینگ فاسٹ باولر نسیم شاہ نے ہیرس کو 20 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، اس بار بھی کیچ عابد نے پکڑا۔آسٹریلیا نے 35 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 92رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلی اننگز میںپاکستان نے 428رنز اسکورکیے،بابراعظم 157اوراسد شفیق 119رنزبناکرنمایاں رہے،عمران خان سینئر کی تباہ کاری کی تاب نہ لاتے ہوئے آسٹریلیااے ٹیم 122رنز پرڈھیرہوگئی۔