ترجمان پاک فوج کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تردید

481

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نےکلبھوشن یادیو کیس کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی  خبروں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ آئی سی جے فیصلے کےلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو پر آئی سی جے فیصلے کے اطلاق کےلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معاملے پر کئی قانونی آپشنز زیر غور ہیں ، آئی سی جے فیصلے کےلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہورہی،آئی سی جے فیصلے کے مختلف قانونی پہلوﺅں پر غور کیا جا رہا ہے ، اس معاملے پر حتمی صورتحال سے وقت کےساتھ آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت نے ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔