حکومت مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی مشروط اجازت پر رضامند

625

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز بھی بیمار ہوئیں تو ان کو بھی انسانی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دیں گے۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے مزید کہا ہے کہ مریم نواز اس وقت بالکل صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بغیر کسی بیماری کی تشخیص کے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کےحوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف سے نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈھیل ہوئی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے اس لیے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔