وزیراعظم کو خطوط لکھے لیکن ایک کا بھی جواب نہیں آیا، وزیراعلیٰ سندھ

397

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو مختلف خطوط لکھے ہیں لیکن ایک کا بھی جواب نہیں آیا۔

یہ بات انہوں نے نے صدر عارف نظامی کی سربراہی میں آنے والے سی پی این ای کے 26 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اپوزیشن کی حکومت ہے، ہمارے وفاقی قانون سازی کے دو حصے ہیں، ایک کو وفاقی حکومت خود چلاتی ہے اور دوسری سی سی آئی چلاتی ہے، سی سی آئی میں سب سے اوپر ریلوے، پانی وغیرہ ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے گورنر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہم ملتے ہیں، میں نے وزیراعظم کو مختلف خطوط لکھے ہیں لیکن ایک کا بھی جواب نہیں آیا میں وفاقی وزیر سے ملتا ہوں کام کے حوالے سے بات بھی ہوتی ہے،وفاقی حکومت اگر ترقی گورنر کے ذریعے کروانا چاہتی ہے تو یہ غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کسی اور پارٹی کا ہے اور میں کسی دوسرے جماعت سے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔