ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر اسپرے

1407

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر سی اے اے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کراچی ایئرپورٹ کے اطراف اور بورڈنگ برج اپرن ایریاز میں ہنگامی بنیادوں اسپرے شروع کرکے کیا گیا ہے۔ایئر پورٹ مینجرکا کہنا ہے کہ ٹڈی دل جہازوں کے لئے بھی خطرہ ہیں، سی او او عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپرے رن وے کارگو ایریا میں کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسپرے مہم تمام لاؤنجز میں بھی کیا گیاہے، ٹڈی دل کی یلغار اور اس کی روک تھام کے لئے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے طیاروں کی مددلی گئی ہے۔

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے دو طیارے سیسنا اور بیور کا استعمال کیا گیا ہے۔طیاروں کے ذریعے ٹڈی دل کا اسپرے کے ساتھ خاتمہ کیا گیا ہے، ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے فضا میں اسپرے کیا گیا، طیارے کو کیپٹن رشید نے آپریٹ کیا۔