مانور شہزاد نے ٹاپ سیڈ ایرانی کھلاڑی کو شکست دیکر پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

100

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان کی مانور شہزاد نے ٹاپ سیڈ ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نمبر ون مانور شہزاد کا مقابلہ ایران کی ٹاپ سیڈ پلیئر ثریا آغائی حجی آغا سے تھا،3 گیمز تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں پلیئرز نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مانور نے پہلا گیم 15-21 سے اپنے نام کیا تاہم اگلے گیم میں ایرانی شٹلر نے 16-21 کے اسکور کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا، فیصلہ کن گیم میں مانور شہزاد نے ثریا آغائی حجی آغا کو 16-21 کے اسکور سے قابو کرتے ہوئے 15-21 , 16-21, 21-16 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔