عمران خان نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالیں، چودھری شجاعت

80

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ کو چاہیے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے بڑے دل کا
مظاہرہ کریں۔مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی خاطر باہر جانے کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے بلکہ نواز شریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔چودھری شجاعت نے کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو چاہیے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔ خدانخواستہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افرا تفری ہوگی، ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا جس سے عوام کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگا اس لئے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے۔
چودھری شجاعت