وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈی ای او شرقی سکینڈری کی کرپشن کا نوٹس

103

کراچی(نمائندہ جسارت) وزیر اعلی سندھ نے ڈی ای او شرقی سکینڈری انیسہ بگھیو کی کرپشن اور سرکاری اسکولوں کی اراضی غیرقانونی طور پر لیز کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سندھ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کو ایپکا ضلع شرقی کے صدر اظہر علی بھٹو،
جنرل سیکرٹری طارق سومرو اور دیگر کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انیسہ بگھیو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایسٹ زون کراچی کے چند اسکولوں میں غیرقانونی طور پر کینٹینوں کو 30 سال کے لیے لیز پر دیدیا ہے جن کے غیرقانونی ایگریمنٹس بھی موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ نوٹس