ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد رواں ہفتے پیش کی جائیگی

74

اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ووٹنگ کے لیے رواں ہفتے ایوان میں پیش کی جائے گی‘ جس پر ووٹنگ جمعرات یا جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔ آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت تحریک عدم اعتماد کی قرارداد میں اپوزیشن نے الزام عاید کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا رویہ جانبدارانہ ہے جس کی بنا پر وہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے اہل
نہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے7 دن کا نوٹس آئینی تقاضا ہے۔ ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگی‘تحریک عدم اعتماد ایوان میں موجود اراکین کی اکثریت رائے کی بنیاد پر کامیاب یا ناکام ہوسکتی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 155 اراکین جبکہحکومت و اتحادی اراکین کی تعداد 184 ہے۔
تحریک عدم اعتماد