اثاثہ جات کیس‘ درخواست ضمانت پر وکلا صفائی کو دلائل جاری رکھنے کا حکم

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوںسے متعلق ملزمان کے وکلا کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل2 رکنی بینچ کے روبرو درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے آغا مسیح الدین کے نام پر بے نامی جائدادوں کی ٹرانزیکشن رپورٹ پیش کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملیر میں40 ایکڑ زمین منور علی کے نام پر خریدی۔ وکیل آغا مسیح نے موقف دیا کہ ہم نے جائدادوں سے متعلق نیب کے سوالات کے جواب دے دیے تھے۔ عدالت نے 18 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔