جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’’رحمت ا للعالمینؐ کانفرنس‘‘

27

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رسول اکرمؐ کی ذات مبارک سے عشق ہمارے ایمان کا جزہے۔اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہوکر ہی امت مسلمہ دو جہانوں میں سرخرو ہوسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار مفتی امتیاز مروت نے جامع مسجد صخریٰ، بلاک R نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظم کے زیر اہتمام ’’رحمت للعالمینؐ کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج پوری حیات انسانی جس بحران کا شکار ہے فتنہ و فساد پوری طرح سر اٹھائے کھڑا ہے ایسے میں اقامت دین کی جدوجہد اور قرآن و سنت کو معاشرے میں عملاً نافذ کرکے ہی عدل و توازن پیدا کیا جاسکتا ہے۔کانفرنس سے صدر جمعیت اتحاد العلماء کراچی مفتی عبدالوحید اور امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے بھی خطاب کیا۔