دنیا میں امن کیلیے سنت رسول ؐپر عمل کیاجائے‘محمدیوسف

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ جب انسانیت سسک رہی تھی تہذیب و تمدن کا نام و نشان تک نہ تھا چوری لوٹ مار قتل وغارت عام تھی عورتوںکی کوئی حیثیت نہ تھی ایسے جہالت میں ڈوبے معاشرے میں نبی ﷺنے اللہ کی تعلیمات پیش کیں اور اپنی لائی ہوئی تعلیمات کو اپنے اخلاق و کردارکی روشنی سے پورے جہاں کو منور کردیا۔صرف ایک اللہ کی بندگی کی طرف بلایا لوگوں کی سیرت کو انکے عملکوآپ ﷺ نے سنوارا ہے ،کہا جاتا ہے کہ نبی ﷺ کی سنتوں کو اپنانا چاہیے اور سنتوں میںایک سنت عظیم ہے وہ عظیم سنت ہے اللہ کی جانب بلانا۔ اس اسی سنت نے پوری دنیا میں دین اسلام کا بول بالا کردیا،تاریکی کو روشنی میں بدل دیا آج اسی سنت کو پھر سے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔