بچوں سے زیادتی اور ڈارک ویب پر لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

424

بچوں سے زیادتی اور لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی اور لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کو گرفتار کرلیاہے۔سی پی اوراولپنڈی فیصل رانا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم نے تھانہ روات کی حدود میں محنت کش بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔انہوں نےکہا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیاہے۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ میں سزا کاٹ چکا ہے،سہیل ایاز عرف علی کو برطانوی حکومت نے اسی جرم میں بے دخل کیا تھا۔ ملزم اٹلی میں بھی بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ٹرائل بھگت چکا ہے، اٹلی سے بھی ملزم کوڈی پورٹ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کرتا تھا ور وہاں سے ہی بچوں سے بدفعلی کا مکروہ دھندہ شروع کیا۔

فیصل رانا نے کہا کہ متاثرہ افراد وفاقی ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں، سماجی دباؤ پر متاثرین مدعی نہ بنے تو پولیس مدعی بنے گی۔