مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو نظرانداز کیا جائے،وزیراعظم

360

وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہےانہیں نظرانداز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس  ہوا،جس میں آزادی مارچ سے متعلق گفتگو ہوئی۔اس موقع پروزیراعظم نے وزراءکو آزادی مارچ سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو نظرانداز کیا جائے، حکومت کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔