مشیر خزانہ ٹماٹر کی اصل قیمت سے لاعلم

833

اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہیں۔

ملک بھرمیں دیگر اشیاء سمیت سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ، کراچی میںٹماٹر 200روپے سے لے کر 300روپے کلوتک فروخت ہورہاہے، وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ مہنگائی اتنی ہے نہیں، جتناعوام جھوٹ بول رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17روپے کلو فروخت ہورہاہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں 400روپے کلو ٹماٹر فروخت ہونے پر قرارداد بھی جمع کرائی گئی۔