رائیونڈ اجتماع سے واپسی پر گاڑی کو حادثہ

88

ایبٹ آباد: رائیونڈ اجتماع سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی کو حادثہ 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلیاں کے قریب اعظم آباد کے مقام پر تیزرفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم لاشوں کی شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق اور زخمیٓ ہونے والوں کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے ملک پورہ سے ہے اور وہ سب اجتماع سے واپس ایبٹ آباد آ رہے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔