ڈیوڈ وارنر پاکستانی جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے

110

پرتھ(جسارت نیوز) آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز میں افتخار احمد نے ہر قسم کی بولنگ پر آزادانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے خاصا متاثر کیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کئے جانے والے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ بڑے اسکور کے لیے پارٹنرشپ بنانا پڑتی ہے، اگر پاکستان ایسا کرنے میں کامیاب ہوتا تو 180 تک مجموعہ حاصل کرکے ہمارے لئے مشکلات پیدا کر سکتا تھا، محمد موسٰی اور محمد حسنین بھی اچھے بولر ہیں، ان کے پاس اسپیڈ کا ہتھیار موجود ہے اور وقت کے ساتھ ان نوجوان پیسرز کو تجربہ بھی حاصل ہوگا اور ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے، دونوں کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔