پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان سہ روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

110

برسبین (جسارت نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم دو ٹور میچ کھیلے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین جبکہ دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا اے کے خلاف پرتھ میں کھیلے گی، یہ میچ کل سے شروع ہوگا۔دوسری طرف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل 10کھلاڑی آج آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں فخرزمان، آصف علی ودیگرشامل ہیں۔