ڈی آئی خان، ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد زخمی

328

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) آڑہ روڈ پر مدرسہ مولانا علائوالدین کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد شدید زخمی، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود آڑہ روڈ پر مدرسہ مولانا علائوالدین کے قریب موٹر سائیکل سوار تین افراد تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔