جیکب آباد ‘ماڈل کورٹ میں مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت

100

جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ میں مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت، نیب کے زیر حراست بلدیہ چیئرمین سمیت دیگر ملزمان پیش۔ جیکب آباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت میں گزشتہ روز مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب سکھر کی ٹیم نے کرپشن کے الزام میں زیر حراست بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی، ڈی ایس پی رانا نصراللہ، ایس ایچ او ایاز پٹھان، علی انور بروہی، پولیس اہلکار اعجاز علی، سعید احمد، علی حسن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ مقتول مشاق شیخ کی والدہ اور کیس میں مدعی یاسمین شیخ اور پی پی کارکنان بھی موجود تھے۔ کیس میں نامزد ملزم ایس ایچ او علی انور بروہی نے کیس کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دی، جس پر عدالت نے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔