ادرک ایک مفید غذا

1001

ادرک زمین دوز جڑ نما ادویا تی پودا ہے ، ادرک کو جڑی بوٹیوں کے طور پر مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں اور مسالہ جات کے طور پر بھی آج کل بازار میں اس کا پائوڈر دستیاب ہے ۔
مغربی ممالک میں میٹھے میں سوکھی ادرک کو استعمال کرنا عام ہے ذائقہ پیدا کرنے کے لیے ادرک کو ڈبل روٹی ، کیک اور بسکٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
ایشیاء میں پکائے جانے والے تمام کھانوں میںادرک ایک اہم جزو ہے۔
ادرک تھائی لینڈ ، انڈو نیشیا اور ملایا کے کھانوں میں مسالے کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ لوگ اسے علاج کے طور پر استعمال کرتے ہیں ،ادرک متلی ، پیٹ ، گیس ،بد ہضمی اورالٹیوں کا عمدہ علاج ہے ۔
آدھا کپ چائے کا چمچ تازہ ادرک کا رس ، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ، ایک چائے کا چمچ پودینے کا پانی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملایے ۔ یہ متلی بد ہضمی اورالٹیوں کے لیے فائدہ مند ہے ۔
ادرک روایتی طور پر نزلہ و زکام ،کھانسی اور زکام کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔
ادرک کے چھلکے کو اتار لیں اور اس کے ٹکڑے کر لیں ایک انچ لمبا تازہ ٹکڑا ایک کپ پانی میں ڈال کر دس منٹ تک جوش دیں ، اسے چھان کر چند قطرے تازہ لیموں کے نچوڑیں اور تھوڑا سا شہد ملا کر پی لیں ۔
ادرک کا رس اور شہد ایک ایک چمچ دن میں تین چار دفعہ چاٹنا بلغمی کھانسی کے لیے مفید ہے ۔ ایک چمچ ادرک پائوڈر اور ایک کپ گرم پانی میں ڈالیں اور پئیں ۔ یہ بھی کھانسی کے لیے مفید ہے۔ ادرک کے رس سے جلد پر مالش کرنے سے پٹھوں کے درد میں آرام و سکون ملتا ہے ۔ سوزش کوختم کرنے اور درد کوکم کرنے کے لیے بہترین دوا ہے ۔
ادرک خون کو تیز کرتی ہے ۔ معدہ کو خرابی سے نجات دلاتی ہے بخار میں آرام دیتی ہے ۔

سفر خواہ کاروباری ضرورت کے تحت ہو یا سیر و تفریح کے لیے ، ایک بات طے ے کہ سفر کرنے والے کو تھوڑے سے وقت میں بہت سے ایسے کام کرنے ہوتے ہیں جن میںبھاگ دوڑ ، مصروفیت ، بے آرامی ، بے وقت کھانے پینے اور آب و ہوا کی تبدیلی کا دخل ہوتا ہے ۔ سفر کے دوران کئی عوامل آپ کی صحت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور آپ کو بیمار ڈال کر یا کسی تکلیف میں مبتلا کر کے اچھے بھلے سفر کو نا خوشگوار بنا سکتے ہیں ۔ سفر کسی بھی نوعیت کا ہو اور کسی بھی ذریعے سے کیا جائے ۔ اگر آپ روانہ ہونے سے قبل اور سفر کے دوران چند احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں تو آپ بہت سی تکالیف اور امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اپنے سفر سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔