سابق بھارتی وزیراعظم، وزیراعلیٰ پاکستان پہنچ گئے

350

بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے جبکہ زیرو لائن کرتار پور سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

من موہن سنگھ کی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے غرض سے پاکستان آئے ہیں۔

پاکستان آمد پر سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج سکھ برادری کے لیے بہت بڑا دن ہے، راہداری کھولنے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب بھارتی پینجاب کے وزیراعلیٰ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے سب خوش ہیں، یہ راہداری کھولنا 70 سال سے ہماری خواہش رہی ہے۔