یومِ اقبال: وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراجِ عقیدت

653

وزیراعظم عمران خان نے شاعر مشرق کے 142واں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی افکار میں امید کی شمع روش کی جس کی روشنی سے منزل کا تعین ہوا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ان انفرادی و اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ اقبال کو پوری قوم اور ملتِ اسلامیہ مفکر اسلام کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔