ٹنڈوالٰہیار، سول جج چمبڑ کا بکیر اشریف تھانے پر چھاپا، بے گناہ قید نوجوان بازیاب

198

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) سول جج چمبڑ فہیم الدین سہتو کا بکیر اشریف تھانے پر چھاپا، بے گناہ قید نوجوان بازیاب کرالیا، ایس ایچ او جج کی آمد کی اطلاع ملتے ہی غائب ہوگیا۔ بکیر اشر یف کے گوٹھ خیر محمد کا رہائشی جو کیلے کا تاجر لچھمن داس باگڑی کو بکیرا شر یف تھانے کی پولیس نے بلاکر زبردستی تھانے پر بٹھا لیا، جس کے بعد ورثا نے سول جج چمبڑ کی عدالت میں در خواست دی کہ ان کے ایک فرد کو بکیرا شریف پولیس نے بے گناہ تھانے پر قید کررکھا ہے، جسے بازیاب کروایا جائے، جس پر سول جج چمبڑ فہیم الدین سہتو نے بکیرا شریف تھانے پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ تاجر لچھمن داس کو بازیاب کرالیا اور جسے عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔