ہنگورجہ، سردار ممتاز حسین سہتو کے چچا زاد بھائی استاد اللہ ڈنو سہتو سپرد خاک

100

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور ضلع کونسل خیرپور کے ممبر سہتو برادری کے سردار ممتاز حسین سہتو اور یوسی سیٹھارجہ بالا کے چیئرمین رضا سہتو کے چچا زاد بھائی استاد اللہ ڈنو سہتو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں پی پی رہنمائوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔