سکھر، 5 سب انسپکٹر کی سینارٹی اور اپر کوالیفائیڈ کورس کی بنیاد پر اگلے رینک میں ترقیاں

128

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کے سب انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر ترقیاں دے دی گئیں ،5 سب انسپکٹر کو سینارٹی اوراپر کوالیفائیڈ کورس کی بنیاد پر سب انسپکٹر سے انسپکٹرز رینک میں ترقیاں دے دی گئیں،ترقی پانے والوں میں انسپکٹر علی مراد عباسی، اقبال ڈومکی، نثار عالم ابڑو، بدر چوہان، محمد شریف جنڈران شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس سکھر میں منعقدہ ایک تقریب میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںنے ترقیاں پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے اور مبارکباد دی۔ ایس ایس پی سکھرنے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ بطور انسپکٹر ترقی کے بعد آپ پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر طریقے سے استعمال کریں گے۔