کوئٹہ ،بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

90

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )کوئٹہ میں لوکل بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد میں لوکل بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔