ایج گروپ جونیئر اسکوش چیمپئن شپ سول ایوی ایشن کے محمد حنیف نے جیت لی

122

پشاور(جسارت نیوز) ایج گروپ جونیئر اسکوش چیمپئن شپ سول ایوی ایشن کے محمد حنیف نے جیت لی ۔ صوبائی ا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ کے مختلف کیٹیگریز کے فائنل منعقد ہوئے اس موقع پر سول ایوسی ایشن ائر پورٹ پشاور کے منیجر عبیدالرحمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سی ایس او ملک عشرت‘اے سی کمشنر کسٹم لیجنڈ جان شیر خان ‘صوبائی ا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان ‘ پی اے ایف اسکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان ‘ اسکواش کوچ محبوب خان ‘پی اے ایف اسکواش اکیڈمی کے دیگر معاونین کوچز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘انڈر15 کے فائنل میں سول ایوی ایشن کے محمد حنیف نے سول ایوی ایشن ہی کے صبور خان کے خلاف 11-7‘ 12-10 ‘11-5اور 11-7 سے کامیابی حاصل کی ‘انڈر13 کے فائنل میں پی اے ایف کے سخی اللہ ترین نے پی اے ایف ہی کے مبین خان کے خلاف11-2‘11-8 اور11-8سے کامیابی حاصل کی جبکہ انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے پی اے ایف ہی کے عمیر عارف کے خلاف 11-8‘11-7 اور11-9 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی آخر میں مہمان خصوصی منیجر سی اے اے پشاور ائر پورٹ عبیدالرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ‘اس موقع پر صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ صوبے کی ا سکواش ایسوسی ایشن کئی مرتبہ فیڈریشن سے زیادہ ٹورنامنٹس اور بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ حاصل کرچکی ہے انہوں نے بتایا کہ ہر سال ان کے سالانہ ٹورنامنٹس ‘کیمپوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جونیئر پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں ۔