ہانگ کانگ میں طالب علمکی ہلاکت پر احتجاج میں شدت

217
ہانگ کانگ: پولیس گردی میں ساتھی کی ہلاکت کے خلاف طلبہ احتجاج کررہے ہیں
ہانگ کانگ: پولیس گردی میں ساتھی کی ہلاکت کے خلاف طلبہ احتجاج کررہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں رواں ہفتے کے اوائل میں احتجاج کے دوران عمارت سے گرنے والا طالب علم انتقال کر گیا۔ یہ 22 سالہ نوجوان ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا اور وہ پیر کے روز ایک بلند عمارت سے گر گیا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر جمعہ کے روز ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت آگئی۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ مقامی باشندے پولیس سے نالاں ہیں اور حکام کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی وجہ سے کافی دباؤ کا سامنا بھی ہے۔