وزیرستان میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق

102

پشاور(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں میر علی سب ڈویژن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے منصور خدی کو قتل کر دیا، ملزمان نے انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا اور بعد میں ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔