نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کا دعویٰ کرنے والے غلام سرور کیخلاف درخواست دائر

24

اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کا دعویٰ کرنے والے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ وفاقی وزیر نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈیل کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا ذکر کیا، وفاقی وزیر نے ڈیل میںحکومت اوردیگر اداروں کا بھی ذکر کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ قانون کے مطابق وفاقی وزیر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔