سندھ اسمبلی‘سانحہ تیزگام کے شہدا اور لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے دعا

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ تیزگام کے شہدا کے ایصال ثواب اور تاحال لاپتا 14افراد کی بازیابی کے لیے دعا کی گئی۔ مٹیاری میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق 12 افراد کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کی دعا کی گئی۔ صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش جبکہ ڈینگی اور بخار سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں سابق کمشنر شاہد عزیز صدیقی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کے کیس کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔