بھارتی سازشوںکے باوجود ہم نے کر تار پور منصوبہ مکمل کیا، چودھری سرور

83

لاہور(نمائندہ جسارت) گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی سازشوں اور بہانوں کو ناکام بنا کر کرتار پور منصوبے کا وعدہ پورا کر دیا ہے، بھارت نے مختلف مواقع پر پاکستان کو اشتعال دلا کر منصوبے کو بند کرانے کی ناکام کوشش کی، بھارت کو ا ب بھی کر تار پور منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے مگر بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، باباگرونانک کے550ویں جنم دن کی تقر یبات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہبھارت سمیت پوری دنیا کے سکھوں کے لیے کرتار پور پاکستان کی جانب سے تحفہ ہے اور آج سے روزانہ بھارت سے 5 ہزار سکھ یاتری پاکستان آسکیں گے، سکھ یاتریوں کے لییشاندارانتظامات پر ایف ڈبلیو او سمیت دیگر حکام کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے دوٹوک اور اصولی موقف کی وجہ سے بھارت نے مجبوری کے تحت اس منصوبے کو اپنی طرف بھی مکمل کر لیا ہے، کر تار پورمنصوبہ امن، محبت اور بھائی چارے کا منصوبہ ہے اور اس کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ پاکستان کو خر اج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ سے سالانہ5 ارب ڈالرز حاصل کیے جاسکتے ہیں، عیسائیوں سمیت تمام مذاہب کے مقدس مقامات کی تزین وآرائش کے لیے پالیسی تر تیت دی جائے گی۔