دھرنا مارچ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘رحمن ملک

104

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دھرنا مارچ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پاکستان نے کرتارپور راہداری سکھوں کے لیے کھول کر ذمے داری پوری کی ہے، اب بھارت کشمیری سکھوں اور پاکستان کی ہندو برادری کو بھی گنگا پر جانے کے لیے اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹررحمن ملک نے کہا کہ پاکستان نے دوستی کا ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بسنے والی سکھ برادری کو پاکستان آنے کے لیے سہولیات فراہم کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی طرف پیشرفت ہو سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا اگر ڈی چوک میں ہوتا تو حکومت کے لیے مشکلات ہوتیں، اس آزادی مارچ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حکومت اور آزادی مارچ کی قیادت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ توقع ہے کہ فریقین تصادم کی طرف نہیں جائیں گے۔