سندھ ہائیکورٹ کا 70 سالہ بیوہ کو پنشن نہ ملنے پر نوٹس

111

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے 70 سالہ بیوہ کو پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر بلدیات سکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیر پور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالتی نوٹس کے مطابق ضلع خیر پور کی 70 سالہ بیوہ خاتون واجبات کی منتظر ہیں۔ واضح رہے چیف جسٹس نے نوٹس مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر لیا ہے۔ خاتون نے واجبات کی عدم ادائیگی پر چیف سیکرٹری کو بھی اپیل کی تھی۔