برطانیہ کو عالمی پراپرٹی مارکیٹ کا مرکز بنایا جائیگا

114

لاہور(کامرس ڈیسک)برطانوی حکومت نے پاکستانی بزنس مین فیصل بٹ کو برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی دینے کا ٹاسک دے دیا ہے۔برطانوی حکومت نے پراپرٹی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے وہاں مقیم بزنس مین فیصل بٹ کی پیش کردہ سفارشات کو قبول کرتے ہوئے ماہرین کی ایک کونسل بنائی ہے جو وزیر ہائوسنگ کو ایسی سفارشات پیش کرے گی جن کی مدد سے پلاٹ گھر اور ہر قسم کی پراپرٹی خریدنے بیچنے اور کرائے پر لینے دینے والوں کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور ان کا وقت بچایا جا سکے۔ٹیکنالوجی کی مدد سے ہائوسنگ سیکٹرمیں کام کی رفتار اور شفافیت میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اخراجات اور اس کے ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جائے گا تاکہ6 ارب پونڈ کے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے اس شعبہ کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ اپنی ذمہ داریاں لیتے ہوئے فیصل بٹ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے برطانیہ کی پراپرٹی شعبہ میں انقلاب لایا جائے گااور اس ملک کو عالمی پراپرٹی مارکیٹ کا مرکزبنایا جائے گا جس کے لیے دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ جبکہ اگست 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 2لاکھ 97 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اگست 2019ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران سلیمانی پتھر کی ملکی برآمدات میں 17ہزار ڈالر یعنی 5.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔