عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت چناب نگر میں 2روزہ ختم نبوت کانفرنس آج سے ہوگی

134

چناب نگر(نمائندہ خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت جامع مسجد احرار چناب نگر میں 2روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج سے شروع ہوگی‘ مجلس احرار کے قائد سید عطاء المہیمن بخاری اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد کانفرنس کی صدارت کریں گے‘ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،کانفرنس کے دوسر ے روز اتوار کے دن جلوس نکالا جائے گا جو اڈاچناب نگر(سرگودھاروڈ)پر ختم ہوگا ۔کانفرنس میں پیرطریقت حضرت مولاناعزیز الرحمن ہزاروی ، حضرت مولانا حافظ محمد ناصرالدین خان خاکوانی ،یادگار اسلاف حضرت مولانا مجاہدالحسینی اور حضرت مولنا مفتی محمد حسن خصوصی طور پر شرکت کریںگے ،جبکہ کانفرنس کے شرکاء کراچی سے لے کرحدودپشاور تک کے کارکنان احرار اور مجاہدین ختم نبوت شرکت کریں گے ۔