پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون و سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عاید

106

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عاید کر دی گئی ہے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی، یہ پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے عاید کی گئی ہے۔